ابیٹ آبادصوبائی

افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن ختم انتظامیہ نے ٹیمیں تشکیل دے دی

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر) افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی ڈیڈلائن ختم غیر قانونی قیام کے خلاف سرکاری اداروں نے حکمت عملی طے کر لی محکمہ پولیس سمیت ضلعی انتظامی افسران متحرک، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ میں پی او آر کارڈز کے حامل افغان شہریوں کی تصدیق کا عمل شروع، وزارت داخلہ اور سرکاری ایجنسیوں کی فراہم کردہ معلومات پر افغانیوں کے کارڈز کی چانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا گیا غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت کاروائی کا امکان، تفصیلات کے مطابق 31 اگست کی ڈیڈ لائن کے خاتمے پر افغان مہاجرین کے غیر قانونی قیام کے خلاف سرکاری ادارے اور ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی اس ضمن میں سرکاری اداروں نے پی او آر کارڈز کی جانچ پڑتال سمیت غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں جو نہ صرف ملک میں مقیم افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام کے خلاف کاروائیاں کریں گی بلکہ پی او آر کارڈز کی جانچ پڑتال کی جائے گی اس ضمن میں وزارت داخلہ کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق ایبٹ آباد میں 14 ہزار 7 سو پنتیس افراد کا ڈیٹا موجود ہے جس کی ویری فکیشن اور جانچ پڑتال کی جائے گی جس میں محکمہ پولیس اور دیگر اداروں نے کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button