گلگت بلتستان

بیجنگ کانفرنس، گلگت بلتستان اسپیشل اکنامک زون کے قیام کا معاہدہ

معاہدے سے خطے کی زراعت میں انقلابی بہتری آئے گی،فتح اللہ خان

بیجنگ(محاسب نیوز)چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ فتح اللّٰہ خان اور ڈائریکٹر جنرل شاہد علی نے دوسرے Pakistan–China B2B Investment Conference میں شرکت کی۔گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ CPEC کے تحت Mega Project Gilgit-Baltistan Special Economic Zone (SEZ کے قیام کا MoU طے پایا گیا، جس کے مطابق چین کی معروف کمپنی Iron Brothers International گلگت بلتستان میں SEZ قائم کرے گی،اس حوالے سے چیئرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ فتح اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ اس منصوبے پر حکومت گلگت بلتستان طویل عرصے اقدامات اٹھا رہی تھی، جسے بلاآخر عملی جامہ پہنایا گیا۔اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مختلف صنعتیں لگائی جائیں گی اور تقریباً 10 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ڈرپ اریگیشن Drip Irrigation کے شعبے میں بھی ایک بڑی چینی کمپنی کے ساتھ MoU پر دستخط ہو چکے ہیں، جس سے خطے کی زراعت میں انقلابی بہتری آئے گی۔توانائی کے شعبے میں دو بڑی کمپنیوں کے ساتھ ابتدائی مشاورت اور Letter of Intent (Loi) کا تبادلہ مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد بڑے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں Low Chain Flats کی تعمیر کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے، جسے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کانفرنس میں گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ نے خطے کی شاندار نمائندگی کی، جس میں صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، وفاقی حکومت، وفاقی بورڈ آف انویسٹمنٹ، SIFC اور پاکستان ایمبیسی چائنہ نے بھرپور معاونت فراہم کی.

Related Articles

Back to top button