مظفرآباد

رہنماء ڈاکٹر عرفان اشرف نے مسلم کانفرنس میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی

اسلام گڑھ (نامہ نگار)صدر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس ضلع بھمبر راجہ طاہر اقبال،مرکزی رابطہ سیکرٹری مسلم کانفرنس برطانیہ چوہدری اشفاق علی،صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس ضلع میرپور چوہدری شوکت علی نے اپنے مسٹرکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق امیدوار اسمبلی حلقہ کھائیگلہ، راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی اور سیاسی رہنماء ڈاکٹر عرفان اشرف نے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس میں باضابطہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ڈاکٹر عرفان اشرف نے ایک تقریب میں اپنی شمولیت باقاعدہ اعلان کیا، تقریب میں مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے اور دیگر مرکزی قیادت نے ڈاکٹر عرفان اشرف کا خیرمقدم کیا اور انہیں جماعت میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ شمولیت کی تقریب میں مسلم کانفرنس کی مرکزی قیادت نے ڈاکٹر عرفان اشرف کو ہار پہنایا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ مسلم کانفرنسی. رہنماؤں نے عرفان اشرف کی شمولیت کو جماعت کے لیے ایک اہم اضافہ قرار دیا، جو ریاست کے نظریاتی تشخص کو مزید مضبوط بنائے گی۔

Related Articles

Back to top button