وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے حضرت امیرعبدالقدیر کی ملاقات

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے جموں و کشمیر ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ملک میں موجودہ سیلابی صورت حال پر بھی تفصیلی گفت و شنید کی گئی اور مستقبل کے لیے ایسے سانحات سے نمٹنے کے لیے ضروری ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو مولانا امیر محمد اکرم اعوان کا لکھا ہوا قرآن کریم کا ترجمہ اکرم التراجم اور قرآن کریم کی تفسیر اکرم التفاسیر بطور تحفہ پیش کی، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملاقات کے موقع پر حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے ہمراہ آنے والے وفد میں نعیم بشیر بھاگٹ، سیکرٹری اطلاعات تنظیم الاخوان پاکستان امجد اعوان اور انچارج رضاکاران آل پاکستان محمد مصطفے سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔