مدرس منظور نقوی ریٹائرمنٹ،ڈگری کالج بلگراں میں الوداعی تقریب

مظفرآباد(محاسب نیوز)مدرس سید منظورحسین نقوی (پی۔ای۔ٹی) کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ان کے اعزاز میں گورنمنٹ بوائز مڈل ہائی سکول بلگراں کی طرف سے ان کے اعزازمیں ڈگری کالج بلگراں میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا۔ شعبہ ہائی کلاسز کے اساتذہ وعملہ بھی تقریب انعقاد میں پیش پیش رہا۔ مدرس سید منظورحسین نقوی(پی۔ای۔ٹی) ماہ جون میں عمرپیرانہ سالی مکمل کرنے پر ریٹائر ہوگئے تھے۔الوداعی تقریب میں (ر) جسٹس سپریم کورٹ‘ سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس غلام مصطفی مغل‘ (ر)ناظم اعلیٰ جنگلات غلام مجتبیٰ مغل‘ اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ نصیر آباد ہارون الرشید اعوان‘ چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل علامہ سید فرید عباس نقوی‘ پرنسپل ڈگری کالج بلگراں راجہ فیاض‘ ڈپٹی ڈی ای او مظفرآبادچوہدر ی عبدالرحمان‘ صدر معلم گورنمنٹ بوائز مڈل سکول بلگراں سید فیاض کاظمی‘ چیئرمین یوسی بلگراں سید قلندر نقوی‘ معززین علاقہ سید عاشق نقوی‘ محمد سلیم اعوان سمیت سٹاف اور عوام علاقہ نے شرکت کی۔تقریب میں آمد پر ان کا شاندار استقبال کیاگیا۔مالا پہنائی گئی۔ تقریب کے دوران مقررین نے ان کی محکمہ کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اور تحائف اور ڈھیروں دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیاگیا۔ سید منظورحسین نقوی بیالیس سال ملک و قوم کی خدمت کی۔نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے اور کردار کو نکھارنے میں صرف کیے۔ دور کے لحاظ سے بہترین تعلیم حاصل کی۔ پھر ایک بہترین اور پیشہ ور استاد کی صوت میں اپنا نام کمایا اور خاص مقام بنایا۔ موصوف خوب صورت اور خوب سیرت انسان ہیں۔ جو اپنے پیشہ کیساتھ ساتھ علاقے میں عوامی‘فلاحی کاموں میں نہ صرف آگے ہوتے ہیں بلکہ ان کاموں کی سربراہی کرتے ہیں۔ وہ جس ادارے میں رہے وہاں اپنی خداداد صلاحیتوں اور بہترین حکمت عملی سے اس ادارے میں نظم ونسق قائم کیا۔ان کی بیش بہا خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ان کا بہترین منتظم ایک مثال اور دیگر اساتذہ کیلئے مشعل راہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ ادارہ کے سٹاف اور عوام علاقہ نے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کو بہترین انداز میں گزارنے کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سید منظورحسین نقوی نے معززمہمانان گراامی‘ ادارہ کے تمام سٹاف کا حوصلہ افزائی اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے کوشش کی ادارے کا نظم ونسق بہترین اندازسے چلایا جائے۔بچوں کے بہتر مسقبل کیلئے ہمیشہ کوشش کی ہے۔ میں اپنی سروس سے مطمئن ہوں۔اللہ کے فضل وکرم سے شاندار انداز سے باعزت ریٹائرہو کر گھر جار ہا ہوں۔ آج جس اندازسے مجھے ادارہ کے سٹاف نے عزت دی‘جو پیا ر ملا اور پروقار طریقے سے رخصت کیا ہے اس کو کبھی بھلا نہیں پا ؤں گا۔




