ابیٹ آبادتازہ ترین

مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام سلیم پاپا کی رہائش گاہ پر پروگرام کا انعقاد

ضلعی صدر ملک محبت اعوان، ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی و دیگر نے شرکت کی

ایبٹ آباد(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی عوامی امنگوں کی ترجمان جمہوری اور محب وطن سیاسی جماعت ہے مشکل ٹائم میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکن پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نڑیاں میں محمد سلیم پاپا کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات ملک سہیل اعوان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ آج نڑیاں میں محمد سلیم پاپا کے گھر ہونے والے پروگرام میں ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی مسلم لیگ ن تحصیل ایبٹ آباد کے صدر خرم خان جدون ضلعی نائب صدر احمد نواز خان جدون نائب صدر ضلع سردار حنیف نائب صدر ضلع عنایت شاہ نائب صدر ضلع ملک واجد اور کثیر تعداد میں پارٹی عہدیددان اور کارکنان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ملک محبت اعوان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ورکروں کے حقوق کی بات کی ہے انھوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو منتخب کر کے جو اعتماد کیا اس پر حکومت پورا اتر رہی ہے مشکل حالات کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف دینے کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اس موقع پر ضلعی صدر ملک محبت اعوان اور ضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقار جاوید عباسی اور تحصیل صدر ایبٹ آباد خرم خان جدون نے محمد سلیم پاپا کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انھوں نے محمد سلیم پاپا کو مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کا نائب صدر اور سردار ذاکر کو ضلع جوائنٹ سیکرٹری نامزد کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا پروگرام میں مسلم لیگی عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم پاپا نے مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ میرا نظریہ مسلم لیگ ن ہے میں اپنے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیے کو آگے لے کر چلوں گا اور مسلم لیگ ن کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں نومنتخب عہدیداروں کے نوٹیفیکیشن کیے گئے جن میں بانڈی ڈھونڈاں اور گوجری کے ویلج کونسل کے چیئرمینز کو نائب صدور کے نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے

Related Articles

Back to top button