اوگی(نامہ نگار) اوگی بھراور دربند میں اعلانیہ غیر اعلانیہ اور بجلی دن رات لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی جاری بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود صارفین پریشان بجلی استعمال میں لاکر روزی روٹی پیدا کرنے والے ہنر مند طبقہ اذیت کا شکار ہوکررہ گیا،تاجرنمائندوں اور فلاحی تنظیموں نے واپڈا کی ناقص کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے،اس سلسلے میں تحریک منہاج القرآن تحصیل اوگی کے صدر سیف الرحمن دیگر تنظیموں کے نمائندوں مطابق واپڈا نے یہاں کی عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے کبھی لوڈشیڈنگ کے نام بجلی بند کر دی جاتی ہے اور کبھی مختلف حیلوں بہانوں سے عوام کا استحصال جاری رکھا ہوا ہے آج بھی واپڈا کے ستائے صارفین اپنے بچوں اور اہل خانہ کے ہمراہ راتیں گھر کی چھتوں پر جاگ کر گزارنے پر مجبور کردیئے ہیں دوسری طرف عوام پر بھاری فرضی بلوں کے ٹھونسنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ منتخب اراکین اسمبلی نامعلوم وجوہات پر خاموش ہیں لہذا محاذ حکام اس امتیازی سلوک کا نوٹس لے،وگرنہ لوگ احتجاج پرمجبور ہونگے