پشاور(بیورو رپورٹ) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے دو رکنی وفد نے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں سپیکر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا بابر سلیم خان سواتی سے سپیکر چیمبر میں ملاقات کر کے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پننشنرز کو تنخواہوں سور پنشن کی ادائیگیوں میں درپیش مشکلات اور ملازمین کے بچوں کے فاقوں کو زیر غور لایا گیا اور فیڈریشن رہنماوں نے سپیکر کی توجہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے اکاونٹ فور کی منظوری کی طرف مبذول کرائی جس پر سپیکر اسمبلی نے وزیر بلدیات ارشد ایوب خان سے بات کر کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ھے فیڈریشن رہنماوں نے سپیکر اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ سے بھی اکاونٹ فور اور دستکاری سکولز کی بندش کے متعلق معاملات کو اسمبلی فلور پر اٹھانے کی استدعا کی۔اہوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے وفد کو بلدیاتی ملازمین کو درپیش دونوں مسائل کو اسمبلی فلور پر اٹھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔وفد میں سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی معاونت کے لئے فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سلیمان خان ہوتی بھی موجود تھے۔مزید براں قبل ازیں وفد نے لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے دفتر میں سیکریٹری کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھی ڈیمانڈز جمع کرائی ہیں۔