ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر چلاس میں گر کر تباہ 2آرمی آفیسر سمیت 5شہید

ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے چلاس میں پاک فوج کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 2 میجر سمیت عملے کے 5 ارکان شہید ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ہ±ڈور گاو¿ں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا، ہیلی کاپٹر تھکداس کینٹ سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر کریش لینڈنگ کے بعد تباہ ہوا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ سمیت عملے کے 5 ارکان جامِ شہادت نوش کرگئے۔ شہدا میں پائلٹ ان کمانڈر میجر عاطف، کو پائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار سبحان مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیر اور کریو چیف نائیک عامر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا جب اسے تکنیکی خرابی پیش آئی، آرمی ایوی ایشن کی تربیتی پروازیں معمول کا حصہ ہیں تاکہ آپریشنل تیاری کو ہر وقت یقینی بنایا جا سکے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ تربیت دفاعی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی و بحالی کے مشنز کے لیے بھی ناگزیر ہے، ملک کے دفاع اور عوامی خدمت کے ہر پہلو میں بھرپور تیاری یقینی بنائی جائے گی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا بیان قبل ازیں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر تھور کے مقام پر کریش ہوا ہے، انہوں نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاو¿ٹس موقع پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمشنر دیامر سمیت عوام کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔فیض اللہ فراق نے مزید بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے۔ واقعے کے بعد صوبائی حکومت نے دیامر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی اور طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی تھی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر نے دیامر میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ 15 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ضلع مہمند میں گر کر تباہ ہو گیا تھا،حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button