حکومت ترقیاتی بجٹ ریلیز کرے تاکہ عوامی مسائل حل ہوں، خواجہ فاروق

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق احمد نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے کہا ہے جب بھی حکومت کوئی تبدیل ہوتی ہے تو پہلے سو دن ہر حکومت جو سال کے لیے آتی ہے کو ہنی مون پیریڈ کے طور پر دیے جاتے ہیں کہ نئی حکومت اپنی پالیسی ترتیب دے،حکمت عملی بنائے۔آپ کی حکومت جو صرف 6 ماہ کے لیے آئی ہے کو ہنی مون پیریڈز زیادہ سے زیادہ 15 دن کا ملے گا اس لیے آپ کو چاہیے کہ اس تھوڑے حکومتی وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ مالی سال کے پانچ ماہ تقریبا پورے ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک محکمہ جات کو ترقیاتی بجٹ ریلیز نہ ہوا ہے محکمہ شاہرات، لوکل گورنمنٹ اور ہاؤسنگ سمیت بعض عوامی خدمات سر انجام دینے والے محکمہ جات میں جن کے ملازمین فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔محکمہ برقیات میں ٹرانسفارمرز،تاریں موجود ہیں لیکن اضلاع میں تقسیم نہیں ہو سکے۔محکمہ تعلیم سکولز،کالجز،سوشل ویلفیئر جیسے اہم محکمہ جات میں آپ کو چاہیے کہ وزارت خزانہ، سیکرٹری مالیات،سیکرٹری منصوبہ بندی کے ساتھ میٹنگ کر کے ترقیاتی بجٹ کی صورتحال کا جائزہ لیں۔ لوکل گورنمنٹ کہ فرڈ ریلیز کرے تاکہ عوام کو گلی محلوں میں چھوٹے چھوٹے منصوبہ جات پانی،راستہ،سیوریج،سیڑھیاں جیسی ترقیاتی سکیمز مل مل۔سکیں۔خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ ہر حکومت کی تبدیلی کے بعد عوام توقع کرتے ہیں کہ اب بہتری آئے گی،آپ کی حکومت تو گزشتہ انوار حکومت پر تنقید بھی نہیں کر سکتی کہ آپ سب اس حکومت کا حصہ تھے بلکہ بڑھ چڑھ کر انوار حکومت کی ہر مرحلہ پر سپورٹ کرتے تھے،اب اس حکومت کی پالیسیوں پر تنقید نہ کی جائے آپ کی کارکردگی آپ کی حکومت کی اہلیت ثابت کرے گی۔محکمہ جات کو فنڈز ریلیز کریں،صحت کارڈ، سوشل ویلفیئر کے فنڈز،تعلیمی وظائف، علاج معالجہ کی سہولیات، جیز فنڈ،معذوری الاؤنس سمیت عوامی اہمیت کے منصوبہ جات کو جاری کریں۔خود ان سب ترقیاتی امور کی نگرانی کریں،آپ کے پاس دن تھوڑے ہیں ان تھوڑے دنوں میں آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں تو بسم اللہ کیجئے اچھا کام عوامی مفاد میں کام ہوگا تو ہر کوئی آپ کی حکومت کو تحسین کی نگاہ سے دیکھے گا بصورت دیگر دن گزر ہی جائیں گے۔



