طارق آباد‘ سڑک اور گلیوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، شہریوں کو مشکلات

مظفرآباد(خبرنگارخصوصی)دارالحکومت کے پوش علاقہ طارق آباد کی لنک روڈ پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کا عمل نہ رک سکا۔ طارق آباد لنک روڈ کے رہائشی محمد افضل کے گھر کے باہر ان کے رقبہ پر سڑک کے کنارے اہل محلہ رات کی تاریکی میں کوڑا کرکٹ پھینک جاتے ہیں جس سے نہ صرف گندگی بلکہ بیماریاں پھیل رہی ہیں معصوم بچے سکول آتے جاتے ہیں کوڑا کرکٹ سے گزرنے پر مجبور ہیں وارڈ سے کونسلر شہزاد ہاشمی نے اس مسئلہ پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اٹھانے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوتے ہیں میئر میونسپل کارپوریشن اور چیف آفیسر اس مسئلہ پر خصوصی توجہ دیں اور اس جگہ پر کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی عائد کریں اور اس محلے کیلئے کوئی جگہ مختص کی جائے تاکہ وہاں کوڑا کرکٹ پھینکا جائے اور بلدیہ صفائی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر ا س جگہ سے کوڑا کرکٹ صاف کرے تاکہ عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔گزشتہ روز محاسب کے دوران رہائشی محمد افضل نے شدید پریشان کے عالم میں بتایا کہ میونسپل کارپوریشن والوں نے دوبارہ ہماری توجہ پر اس جگہ سے کوڑا کرکٹ صاف کیا ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن اہل محلہ باز نہیں آرہے ہیں جس سے کوڑا کرکٹ اڑ کر لوگوں کے گھروں میں جاتا ہے جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس لیے اس اہم مسئلہ پر خصوصی توجہ دیں اور روزانہ کی بنیاد پر کوڑاکرکٹ کو صاف کریں ہمیں مسائل سے نجات دلائیں کونسلر شہزاد ہاشمی میرے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں ان کے خلاف نوٹس لیا جائے۔




