دنیا بھر کے کشمیری27اکتوبر بھارت کیخلاف یوم سیاہ منائینگے، فاروق حیدر

چناری(تحصیل رپورٹر)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کے دن ہندوستان افواج کے ناپاک قدم کشمیر کی سرزمین پر پڑے تھے جس کے خلاف ریاست اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اس دن یوم سیاہ منائیں گے،میں اس مناسبت سے تمام کشمیریوں سے بلا تخصیص اپیل کرتا ہوں کہ وہ تمام تر سیاسی گروہی اختلافات کو بھلا کر ایک دن ہندوستان کے غیر قانونی قبضہکے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں اس حوالے سے میں خود بھی لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر ہندوستانی غیر قانونی قبضہ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ پروگرام میں شرکت کروں گا میری عوام سے گزارش یے کہ وہ اس دن کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں پاکستان ہماری امنگوں امیدوں کا مرکز ہے آپریشن بنیان المرصوص میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے ہندوستان کو منہ توڑ جواب دیا اب پھر آزادکشمیر کے عوام اور افواج پاکستان پرعزم ہیں کہ ہندوستان کی جانب سے کسی بھی متوقع جارحیت کی صورت میں اسے منہ توڑ جواب ملے گا 27 اکتوبر کو لائن آف کنٹرول کے عوام اس عہد کی تجدید کرینگے کہ دفاع وطن کے لیے وہ اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہیں



