مظفرآباد

مظفرآباد میں آشوب چشم اور ڈینگی وبائی شکل اختیار کر گئے،سیکڑوں متاثر

مظفرآباد (رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان ) شہر اقتدار میں آشوب چشم اور ڈینگی کی وباؤں میں اضافہ گھر گھر ڈینگی اور آشوب چشم کے وار مریضوں کی تعداد میں بے پنا ہ اضافہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے قائم وارڈ میں بیڈ کم پڑ گئے۔ ہسپتالوں پرائیویٹ کلینکس،حکیموں کے پاس مریضوں کا ہجوم لیبارٹریزپر بھی دباؤ بڑھ گیا۔ ڈینگی کیلئے عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز امبور میں وارڈ قائم ہے جس میں ڈینگی کے مریضوں کو علاج اور ٹیسٹ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ مریضوں کو علاج اورٹیسٹ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار ادریس خان اور جائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سردار معروف خان خودنگرانی کررہے ہیں۔ لیکن ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے بیڈز کم پڑ گئے ہیں۔ ڈینگی اور آشوب چشم کی وباء میں اضافے کے باعث وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق توجہ دیں۔

Related Articles

Back to top button