مظفرآباد

سکیل 01ملازمین کو اضافی تنخواہ، منگلا ڈیم متاثرین کے بلات معافی کی منظوری

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)عوامی حکومت کا ایک اور عوامی اقدام،وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں چیف انجینئر ترقیات میرپور کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں ایک اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ منگلا ڈیم توسیع منصوبے کی تعمیر کے دوران 236 متاثرہ بجلی صارفین کے ذمہ 139.170 ملین روپے کے بقایاجات واجب الادا تھے، جن کی باقاعدہ معافی کی منظوری دے دی گئی ہے۔کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ یہ صارفین توسیعی منصوبے کے دوران نقل مکانی، املاک متاثر ہونے اور ترسیلی نظام میں تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے، جس کے باعث بقایاجات کی ادائیگی ممکن نہ رہی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان بقایاجات کی معافی سے متاثرہ خاندانوں کو واضح مالی ریلیف ملے گا۔مزید برآں متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ فیصلے کے بعد صارفین کے ریکارڈ اپڈیٹ کیے جائیں اور اس سلسلے میں بقایاجات کی معافی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ اس فیصلے کو متاثرین کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button