مظفرآباد
مظفرآباد چیمبر آف کامرس کی تقریب‘آزادکشمیرمیں سرمایہ کاری کے حوالے سے دستاویزات جاوید اکبر کے حوالے
مظفرآبا‘(محاسب نیوز)مظفرآباد چیمبر آف کامرس میں تقریب، صدر مظفرآباد چیمبر آف کامرس خواجہ احتشام ووگرہ نے ایگزیکٹو ممبر مظفرآباد چیمبر/CEO مائی چکن اینڈ مور چوہدری محمد جاوید اکبر کو آزاد کشمیر کے اندر موجود بزنس پوٹیشنل پر مظفرآباد چیمبر آف کامرس کی تیار کردہ سٹڈی کی دستاویزات حوالے کیں جو وہ 4 ستمبر کو وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ دورہ چین کے وفد میں آزاد کشمیر کی تاجر کمیونٹی کی طرف سے نمائندگی کے دوران چائنیز کمپنیز کے ساتھ شیئر کریں گے اور انوسٹرز کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے اور آزاد کشمیر میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر صدر مظفرآباد چیمبر آف کامرس نے وزیراعظم پاکستان اور بورڈ آف انوسٹمنٹ پاکستان، منسٹری آف کامرس پاکستان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آزا دکشمیر کے بزنس کمیونٹی کو بھی اس B2B چائنہ میں شرکت کے لئے باضابطہ مدعو کیا اور جس پر مظفرآباد چیمبر آف کامرس نے مظفرآباد کے مشہور فوڈ برینڈ (مائی چکن اینڈ مور) کی نامزدگی کی۔ اس دورہ پراٹھنے والے تمام اخراجات مائی چکن اینڈ مور کے مالک محمد جاوید اکبر CEO خود برداشت کریں گے۔جبکہ حکومت آزاد کشمیر نے اپنے دو وزرائکرام کی سرکاری اخراجات پر نامزدگی کی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس B2B چائنہ وزٹ سے کون آزاد کشمیر کا کمیونٹی کے لئے کچھ سود مند ایم او یو لے کر آتا ہے۔ آخر میں اللہ باری تعالیٰ سے محمد جاوید اکبر کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی اس موقع پر صدر چیمبر خواجہ احتشام ووگرہ، سابق صدر رفاقت مرتضیٰ چغتائی، شاہد احمدمغل سینئر نائب صدر، سید تحسین حسین شاہ نائب صدر چیمبر، جاوید اکبر چوہدری، فیضان عابد آفس کوآزوینیٹر اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد اکبر مغل موجود تھے۔
