مظفرآباد

انصاف کی فراہمی اور کشمیرکی آزادی جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے‘عبدالرشید ترابی

باغ(نامہ نگار)جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ میرٹ کی بالادستی انصاف کی فراہمی اور کشمیرکی آزادی جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی،جماعت اسلامی پوری قوت کے ساتھ انتخابی عمل میں حصہ لے گی،عوام مزید کسی کو آزمانے کی بجائے جماعت اسلامی پر اعتماد کریں،عوام کے مسائل جماعت اسلامی ہی حل کرسکتیہے،آج سے ممبر شپ مہم کا آغاز کردیاہے 5ہزار نئے ممبرز بنا کر 20ہزار ووٹرز سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے،باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے اس کو مزید مضبوط بنائیں گے،ا ن خیالات کااظہارانھوں نے حلقہ وسطی باغ کے ذمہ داران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع سردار قاضی ساجد چغتائی،خورشید چتغائی،خالد کھوکھر،مولانا ہدایت اللہ،سردارمقصود صابر،عتمان انور،امتیاز شاہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ہمار امضبوط نٹ ورک موجود ہے اس کومزید مضبوط کریں،کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دعوت پہنچائیں،موثرا فراد کو اپنے ساتھ شامل کریں عوامی مسائل کے ترجمان بنے،بدمعاشی کے کلچر کا خاتمہ کریں،غریب کی آواز بنے،جماعت اسلامی نے ایک اپوزیشن پارٹی ہوتے ہوئے جتنے کام کیے ہیں وہ کوئی او رجماعت سوچ بھی نہیں سکتی،جماعت اسلامی اور اس کے ادارے ضلع باغ کے تینوں حلقوں میں 7کروڑ روپے سالانہ صرف یتیم بچوں کی تعلیم تربیت اور صحت پر خرچ کررہی ہے،بیواوں کی کفالت پینے کے صاف پانی کی فراہمی علاج معالجے کی سہولت اس کے علاوہ ہے،این ٹی ایس کے ذریعے تاریخی میں پہلی مرتبہ کسی غریب کے بچے کے لیے سرکاری ملازمت کادروازہ کھلوایا،میرٹ پر ہزاروں نوجوان تعلیم میں بھرتی ہوئے جو ہمیں دعائیں دے رہے ہیں،جماعت اسلامی اپنی شاندار کاردکردگری کی بنیاد پر انتخابات میں جائے گی اورکامیابی حاصل کرے گی۔

Related Articles

Back to top button