وزیراعظم‘ چیف آف ڈیفنس فورسز آمد سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے‘مختار عباسی

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے آرگنائزر امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 03سردار مختار احمد خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر دارالحکومت مظفرآباد آمد پر وزیراعظم پاکستان اور چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہیکہ ان کی آمد سے کشمریوں کے حوصلے بلند ہو ئے ہیں اپنے ایک بیان میں سردار مختار احمد خان نے کہا کہ پاک فوج نے کشمیری قوم کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیا زلزلہ ہو یا سیلاب آندھی ہو یا طوفان یا کوئی ناگہانی آفت پاک فوج نے آگے بڑھ کر کشمیری قوم کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی اہم دن ہو پاک فوج ہمشیہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے ۔ سرار مختار احمد خان نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر نے کشمیر پر جو موقف اپنایا ہے اور بھارت کو جس انداز میں للکارا ہے وہ کشمیریوں کے دل کی آواز ہے ۔ پیپلزپارٹی کے آرگنائزر و امیدوار اسمبلی مختار عباسی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی معرکہ حق بنیان مرصوص میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں عسکری محاذ پر بھارت کو شکست ہوئی تو سفارتی محاذ پر دنیا بھر میں جا کر پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوزردراری نے کامیاب سفارتی مہم کے ذریعے ہندوستان کو تنہا کر دیا اس طرح معرکہ حق بنیان مرصوص میں چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر ، چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں کے باعث پاکستان عسکری اور سفارتی دونوں محاذوں پر جنگ جیت گیا گزشتہ روز ملت اسلامیہ پاکستان نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کشمیری اور پاکستانی ایک ہیں۔




