Uncategorizedمظفرآباد

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد سے قبل اربوں کے فنڈز کی تقسیم کو روک دیا گیا

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد سے قبل اربوں کے فنڈز کی تقسیم کو روک دیا گیا۔محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے ترقیاتی فنڈز کی تمام ریلیز روک دیں۔مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی کے ترقیاتی فنڈز منجمد، نوٹیفکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے دستخط سے فنڈز ریلیز کا سابقہ مراسلہ واپس،کسی بھی ترقیاتی اسکیم کے لیے فنڈز اب بغیر تحریری منظوری جاری نہیں ہوں گے۔وزیراعظم انوارالحق کی طرف سے اربوں کے فنڈز مخصوص اسکیموں کو منتقل کیے جا رہے تھے۔محکمہ منصوبہ بندی نے فنڈز روک کر حکومت کی آخری مالی سرگرمیوں کو مؤخر کر دیا۔سیاسی بنیادوں پر تقسیم شدہ کئی منصوبے فنڈز کی بندش کے باعث خطرے میں پڑ گئے۔بیوروکریسی نے مالی بے ضابطگیوں کے خدشات پر فنڈز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی۔

Related Articles

Back to top button