مظفرآباد

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے سوشل میڈیا پر شیئرویڈیو کی تحقیقات مکمل کرالی

مظفرآباد (پی آئی ڈی)ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق 31 اگست 2025 کو ایک وڈیو موصول ہوئی جس میں ایک گاڑی کیری ڈبہ نمبری 2628-LOY برنگ سفید میں لکڑی لوڈ کی جانا دکھائی گئی تھی اس پر رینج آفیسرڈ نہ اور بلاک آفیسرکچیلی کو موقع پر تحقیقات کے لئے مامور کیا گیا۔ جنہوں نے بوقت 8:30 بجے شام وقوع ہذا ٹریس کرتے ہوئے دریافت عمل میں لائی۔ اس دوران وڈیو متذکرہ بالا سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر Share ہوتی رہی اور اس پر مختلف آرام کمنٹس دیے گے جبکہ صورت حال ان کمنٹس کے مغائر بذیل ہے۔متذکرہ بالا کیری ڈبہ میں لوڈ شدہ لکڑی شٹرنگ از قسم سفیدہ ہے جو کہ کوٹ ترالہ میں لنک روڈ برخانہ راجہ قریش محمد خان پر رہائش پذ یرذا کر ولد فضل حسین ساکنہ کوٹ نے اپنے زیر تعمیر مکان کی چھت کے لنٹرکے لئے حاصل کی ہے سفیدہ ملکیتی رقبہ جات کا ہے اس میں کوئی سرکاری جنگل سے حاصل کردہ لکڑی شٹرنگ موجود نہ ہے ذاکر ولد فضل حسین نے مکان کی چھت ڈالنے کے لئے شٹرنگ لگائی ہوئی تھی جس میں سے کچھ شٹرنگ کم پڑ جانے کی وجہ سے تقریباًآدھا کلومیٹر دور اپنے ایک عزیز سے فوری ضرورت کے متذکر ہ شٹرنگ پیش نظر مانگ کر حاصل کی اور یہ شٹرنگ از قسم سفیدہ بذریعہ کیری ڈبہ نمبر 2628-LOY ترسیل ہوئی۔ سمگلنگ یا جنگل کٹائی کا کوئی عنصر وقوع ہذا میں نہ پایا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button