مظفرآباد

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں‘جاوید ایوب

مظفرآبا د(پ ر)وزیر جنگلات آزاد کشمیرسرداجاوید ایوب خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر میں سب سے زیادہ خواتین نے اپنے حقوق کی قربانیاں دی ہیں اور بھارتی جارحیت کا نشانہ بنی ہیں اس کے باوجودہ ان کا حوصلہ کم نہیں ہوا بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے بنیادی حقوق سلب کیے ہو ئے ہے عالمی انسانی حقوق کے ادارئے نو ٹس لیں عالمی یوم خواتین کے مو قع پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین جو کہ گذشتہ سات دہائیوں سے بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں بھارتی جارحیت سے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں خواتین کو بیوہ کیا گیا ہے عصمت داری کی گی ہے اور ہزاروں کے سہاگ لاپتہ کر دیے گئے ہیں اور وہ ہمہ وقت اپنے پیاروں کی تلاش میں اپنی سماعت اور ذہنی توازن کھو گئی ہیں برطانیہ کی پارلیمنٹ نے گزشتہ رپورٹ میں اس بات کی نشاندی کی ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اورکشمیری خواتین گزشتہ 71 سال سے اپنے بنیادی حق، حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ دو کالے قوانین کی منسوخی اور مقبوضہ علاقے میں بے نام اور گمنام قبروں کی موجودگی کی آزادانہ تحقیقات اور بے نام قبروں میں مدفون افراد کی شناخت کرائی جائے اور بھارت کی حکومت سے پیلٹ شاٹ گنوں کے استعمال کو فوری طور پر روکا جا ئے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے پیغام کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر جبر اور ظلم کے ذریعے اپنا نظام نافذنہیں کر سکتا بھارت نے ظلم و بربریت کی تمام حدود کو پار کر لیا ہے

Related Articles

Back to top button