گلگت بلتستان
متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیر اعلیٰ
حکومت متاثرین کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،

کھرمنگ(محاسب نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کھرمنگ میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبایء حکومت متاثرین کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ ہماری ترجیحی متاثرین کی بحالی اور سیلاب متاثرین کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ اس آزمائش کی گھڑی میں شریک ہیں۔ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ضلعی انتظامیہ دن رات کام کررہی ہے۔ ایمرجنسی بنیادوں پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کام جاری ہے۔ تمام متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔