مظفرآباد
محکمہ برقیات کے 25سے زائد عارضی ملازمین کئی ماہ کی تنخواہ سے محروم

مظفرآباد(رپورٹ خبرنگار خصوصی) محکمہ برقیات کے 25سے زائد عارضی ملازمین 25ماہ سے تنخواہوں سے محروم، ڈیوٹی بدستور انجام دے رہے ہیں آفیسران ان عارضی ملازمین کو لالی پاپ دے کر بجلی کو بحال رکھنے کیلئے زندگیوں کو خطرات میں ڈال رہے ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ان عارضی ملازمین کے اہلخانہ نے وزیراعطم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق سے اپیل کی ہے کہ ان غریب ملازمین کو 25ماہ کی تنخواہ ادا کی جائے جو اس وقت شدید مہنگائی میں مسائل سے دوچار ہیں گھروں کا نظام چلانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے آفیسران کے مزے ہیں لیکن ان غریب عارضی ملازمین کو کائی پرسان حال نہیں ہے ان کے حال پر رحم کیا جائے۔