جنگلات کی حفاظت پر مامور902بیلداران گریڈ 1میں مستقلی کے منتظر

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے) جنگلوں سے آگ بجھانے، شجرکاری کرنے اور جنگلات کی حفاظت پر محکمہ جنگلات کے 902بیلداران گریڈ 1میں مستقلی کے منتظر۔ وزیراعظم آزادکشمیر وعدے کے باجود ان کو تاحال مستقل کرنے کی منظوری دینے سے قاصر۔ 5ماہ سے تنخواہوں سے بھی محروم ان بیلداران کے اہلخانہ شدید مسائل کا شکار جبکہ یہ ملازمین ذہنی اضطراب میں مبتلا متعدد زندگی کی بازی ہار گئے متعدد آگ بجھاتے شدید زخمی ہو کر عمر بھر کیلئے معذور ہو گئے مگر وزیراعظم کو ان پر کوئی رحم نہیں آرہا بار بار احتجاج بھی کیا گیا وزیراعظم نے وعدے کیے لیکن طویل عرصہ گزرنے کے باوجود وعدے وفا نہ ہو سکے۔ آفیسران فیلڈ میں نہیں پر ملازمین کام کرتے ہیں اپنی جانوں کو خطرات میں ڈال رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ انصاف نہیں کیا جا رہا ہے اہلخانہ ن مطالبہ کیا ہیک ان کو مستقل کر کے سکیل 1دیا جائے اور 5ماہ کی تنخواہ ادا کیا جائے۔