تازہ ترینگلگت بلتستان

GBمیں کسی طرح کے ٹیکسز کا نفاذ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے(تعارف عباس ایڈووکیٹ

اقوام متحدہ کی قراردادوں، آئین پاکستان کے آرٹیکل سیکشن ون اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں کے مطابق GB ایک متنازعہ علاقہ ہے،تعارف عباس ایڈووکیٹ

گلگت(بیورو رپورٹ) استور سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی مذہبی سماجی قوم پرست رہنماؤں اور یوتھ نے گلگت پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوست میں تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی کی طرف سے ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف دھرنے کی حمایت کا اعلان کیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر اتحاد ایکشن کمیٹی کے ممبر کا مل جان کہا کہ 55 دنوں سے تاجر ایکشن کمیٹی کے ساتھ ساتھ پورے گلگت بلتستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان کو فی ٹیکس زون قرار دیا جائے پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے تعارف عباس ایڈووکیٹ سابق مرکزی جنرل سیکریٹری قراقرم نیشنل مومنٹ و عوامی ایکشن کمیٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں آئین پاکستان کے آرٹیکل سیکشن ون اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں کے مطابق گلگت بلتستان ایک متنازعہ علاقہ ہے اور عالمی ٹیکسز کے اصول no taxation without representation کے اصول کے مطابق گلگت بلتستان میں کسی طرح کے ٹیکسز کا نفاذ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر حامد نے استور کی حالت زار اور روڈ کی خستہ حالی بیان کرتے ہوئے کہا کہ صبح جب گھر سے لوگ بازار کی طرف جاتے ہیں اور بازار سے واپس گھر جاتے ہیں تو گھر والے نہیں پہچانتے اس وقت استور کا روڈ ہاسپٹل تعلیم زبو حالی کا شکار ہے اور اس کے ذمہ دار اسمبلی میں بیٹھے ہوئے نام نہاد ممبران ہیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس احمد نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہر طرح کے ٹیکسز کی مذمت کرتے ہیں اور گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون قرار دینے کی صورت میں گلگت بلتستان میں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور معیشت بہتر ہوگی اور خوشحالی ائے گی تاجر برادری نے پلان سی کا اعلان کیا تو استور سے لوگ قافلوں کی شکل میں سست پہنچ جائیں گے اور بھرپور یکجہتی اور حمایت کے ساتھ کھڑے رہیں گے شرکا نے مطالبہ کیا کہ کسٹم کے محکمے کو بسری چیک پوسٹ سے آگے لگایا جائے

Related Articles

Back to top button