ابیٹ آبادتازہ ترینصوبائیقومی

افغان طالبان کا غرور خاک میں ملادیا ہے، جوابی کارروائی میں پاک فوج کے جوان اللہ اکبر کے نعرے لگاتے رہے

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور طریقے سے جواب دیا گیا، پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے کئی دہشتگرد ٹھکانوں کو نیست و نابود کر دیا گیا جبکہ کئی چیک پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔
افغانستان کی جانب سے جارحیت کے دوران پاک فوج کے جوانوں کا انتہائی بہادری کا مظاہرہ کیا اور افغانستان کی بلا اشتعال کے جواب میں مؤثر جوابی کارروائی کی۔
شدید فائرنگ کے بعد افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے دہشتگرد لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ افغان جارحیت کی جوابی کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوان اللہ اکبر کے نعرے بلند کرتے رہے، پاک فوج کے جوان ایک دوسرے کا حوصلہ بھی بڑھاتے ہوئے نظر آئے۔
افغان جارحیت ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ الحمد اللہ ہم نے افغان فوجیوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیے ہیں۔
فوجی جوان نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ وطن کی مٹی کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوان مستعد اور چوکس ہیں۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شہباز شریف نے بھی افغانستان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے افغان فورسز کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔

Related Articles

Back to top button