ابیٹ آبادتازہ ترین

ہریپور این اے 18انتخاب نئی سیاسی صف بندیاں ن لیگ امیدوار فائنل نہ کر سکی

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی پر خالی ہونے والی نشست پر انتخابات نومبر میں ہوں گے جس کے لیئے انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں پی ٹی آئی کی جانب سےشہر بانو ، یوسف ایوب نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے گئے جبکہ ن لیگ کی طرف سے پیر صابر شاہ ، بابر نواز ، سردار مشتاق امیدواروں میں شامل تاہم پی پی پی قومی اسمبلی میں ن لیگ کی اتحادی ہے لیکن انتخابات میں ارم فاطمہ نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر رکھے ہیں ضلع میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں نئی صف بندیاں شروع متوقع امیدواروں نے گٹھ جوڑ شروع کر رکھا ہے دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے لیئے یہ نشست اہم ہے۔

Related Articles

Back to top button