عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کا اولین فرض ہے مولانا اللہ وسایہ
ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ مولانا اللہ وسایا نے کہا ہے کہ
اس دور میں ختم نبوت کا کام کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اپنے نام منتقل کرنے کرانے کی دلیل ہے.عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مسلمان کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مرکزی عید گاہ ایبٹ آباد میں عظیم الشان سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مرکزی نائب امیر صاحبزادہ عزیز احمد پیر طریقت قاضی ارشد الحسینی ،ضلعی سرپرست قاضی زبیر صلاح کے علاؤہ جید علماء کرام ،مشائخ عظام ،ائمہ کرام مدارس کے طلبہ اور عشاق رسول کثیر تعداد میں شریک تھے۔کانفرنس میں عالمی مجلس کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا ۔مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا کا کہناتھا عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ مسلمانوں کا اولین فریضہ ہے ۔وطن عزیز میں ناموس رسالت کے تحفظ کے لئے قانون سازی میں قادیانیوں نے بڑی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی لیکن اکابرین نے ان کی سازشوں کے آگے بند باندھ کر ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔پچاس سال قبل قادیانیوں کے لئے جو قانون پاس کیا گیا اس میں ترمیم کرنے کی کسی میں جرات نہیں ہے ۔ختم نبوت کے پروانے اس کی چوکیداری کرتے رہیں گے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی صدر وقار گل جدون کا کہناتھا عقیدہ تحفظ ختم نبوت کے لئے سابق ضلعی امیر مفتی عبدالواجد مرحوم مفتی محمد آصف مرحوم کی قربانیوں نے نوجوانوں میں عقیدہ کی فکر کو اجاگر کیا ہے۔جو عزم اور استقلال اور والہانہ ماحول سے اس کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے ایبٹ آباد کاغان کالونی میں ربوہ بنایا ہوا ہے انتظامیہ اس کا نوٹس لے نہیں تو خود زمہ دار ہوں