مظفرآباد

شاہراہ نیلم‘دیولیاں کے مقام پر چونگی نصب‘ٹرانسپورٹرز لٹنے لگے

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)عوام سے ٹیکس وصولی ضلع کونسل نے شاہرائے نیلم دیولیاں کے مقام پر چونگی نصب کر دی ٹرانسپورٹر عوام لٹنے لگے ہر آنے جانے والی گاڑی اور مال مویشی ادھر ادھر لیجانے پر بھاری ٹیکس وصول کیا جانے لگا عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ عوام سراپا احتجاج چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ہر دس کلو میٹر پر نصب چونگیوں کو ختم کرتے ہوئے غریب لوگوں کو لٹنے سے بچائیں گزشتہ دو ہفتوں سے نئی نصب ہونے والی چونگی سے ہر آنے جانے والے کو پرچی تھمائی جانے لگی شاہرائے نیلم پر 25 کلو میٹر کے اندر 6 چونگیاں لگا دی گیئں جن میں تین ضلع کونسل کی جبکہ ایک میونسپل کارپوریشن کی اور دو میونسپل کمیٹی پٹہکہ کی عوام ٹیکس دے دے کر تھک گے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ ایک گھر سے دوسرے گھر میں جانے والے بھی ان چونگیوں پر ٹیکس دیکر جانے لگے عوام نے جا بجا ٹیکسسز کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا 25 کلو میٹر کے اندر نصب غیر قانونی چونگیوں کو بند کیا جائے و دیگر عوام اور ٹرانسپورٹر اس غیر قانونی ٹیکسسز پر شدید احتجاج کریں گے عوامی حلقوں کے مطابق دیولیاں کے مقام پر ضلع کونسل نے گزشتہ دو ہفتوں سے اپنی چونگی نصب کر دی ہے کوئی بھی شخص پنجکوٹ،نوسدہ،نوسیری،دھنی،بلگراں،کنور،کیلگراں،سرلی سچہ،جھینگ و دیگر ایریا سے اخروٹ یا مال مویشی سمیت گھریلو سامان لائے تو دیولیاں کے مقام پر نصب چونگی پر ان سے بھاری ٹیکس لیا جاتا ہے جس کو بند کیا جائے ٹرانسپورٹر اور عوام ان جا بجا چونگیوں سے تنگ آچکے ہیں پچیس کلو میٹر کے فاصلے میں چھ چونگیوں کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا جو غریب عوام کو لوٹنے کا زریعہ ہوں عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے مزید بوجھ تلے نہ دبایا جائے ذرائع کے مطابق اجنبی سیاحوں سے بھی ان مقامات پر ٹیکس لیا جاتا ہے جو کہ سرا سر نا انصافی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر،چیف سیکرٹری،کمشنر مظفرآباد،ڈپٹی کمشنر شاہرائے نیلم پر ضلع کونسل کی جانب سے لگائی جانے والی چونگیوں کو ختم کریں و دیگر عوام اس پر شدید احتجاج کریں گے،،

Related Articles

Back to top button