سانحہ کارساز کی برسی آزادکشمیر بھر میں عقیدت واحترام سے منانے کا اعلان

مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو،سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کی ھدایت پر سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی طویل جلاوطنی سے واپسی پر استقبال کیلئے آنے والے لاکھوں عوام کی عظیم الشان ریلی میں خود کش دھماکوں سے بدترین دہشتگردی میں نہتے انسانوں کی خونریزی اور سانحہ کار ساز کی برسی اٹھارہ اکتوبر کو ملک بھر طرح آزاد کشمیر میں بھی انتہائی عقیدت و احترام نظریاتی جوش وخروش سے منائی جائے گی، تمام ضلعی،تحصیل سٹی مقامات پر پُروقار تقریبات کا انعقاد کر کے شھدائے جمہوریت،شھدائے دہشت گردی، شھدائے پاک فوج، شھدائے سیلاب،شھدائے کشمیر کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر کے انکی بلندی درجات کیلئے اجتماعی دعائیں اور پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو،دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی لا زوال خدمات کو سراہتے ہوئے فتنہ الخوارج اور افغانستان کی جانب سے حملوں میں افواج پاکستان کو حاصل والی کامیابیوں پر فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر قومی سلامتی کے اداروں سے اظہار یکجھتی کیا جائے گا، پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین سپیکر چوہدری لطیف اکبر سینئر مرکزی رہنما چوہدری ریاض سیکرٹری جنرل فیصل راٹھور نے پارٹی اور اسکی ذیلی تنظیموں کو سانحہ کار ساز شایانِ شان انداز سے منانے اور شھداء کی بلندی درجات کیلئے قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کرنے کی بھی ھدایات دے دی ہیں،گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات امیدوار اسمبلی حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے صحافیوں کو سانحہ کار ساز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے شیرازہ بکھرے، ٹوٹے ہوئے پاکستان کو سنبھالا دیا دنیا بھر میں خارجہ پالیسی کے تحت سفارتی تعلقات کی مظبوط بنیادیں رکھیں وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کو متفقہ آئین اور ناقابل تسخیر دفاع کی خاطر ایٹمی پروگرام کے تحائف پیش کئے پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا فوج کی تنظیم نو کی اور تعلیم صحت روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بنیادی انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز کی عوام کو انکے غصب شدہ حقوق دئیے اور عزت نفس سے جینے کا حق دیا عوامی شراکت اقتدار کے تصور کو پروان چڑھایا شوکت جاوید میر نے کہا ایٹمی پروگرام کی پاداش میں عالمی سامراجی قوتوں کی مداخلت اور بھیانک سازش سے انھیں پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا لیکن انکا عوام دوست فلسفہ سیاست وطن پرستی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے انھوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو ملک آنے سے روکنے کیلئے نت نئی رکاوٹیں کھڑی کیں گئیں مگر انھوں وطن کی محبت اور عوام سے عقیدت میں تمام حربوں کو پاؤں تلے روند ڈالا شوکت جاوید میر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور افواج پاکستان نے ملکی سلامتی قومی وقار عوامی مفادات آئین قانون کی بالادستی طرح طرح کی ریاستی مظالم کا مقابلہ کیا لیکن پاکستان کی سلامتی عزت و تکریم پر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا پیپلز پارٹی بھٹو خاندان اور مظبوط خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔