مظفرآباد
محاسب کے سابق مشین آپریٹر حافظ عبدالشکور انتقال کرگئے‘جاگراں میں سپردخاک
نیلم (بیورورپورٹ)روزنامہ محاسب کے سابق مشین آپریٹر حافظ عبدالشکور انتقال کرگئے۔ ان کی نمازجنازہ ان کے آبائی گاؤں جاگراں مٹو میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں عوام علاقہ اور عزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد انھیں سپر د خاک کردیاگیا۔ دریں اثناء ایڈیٹر روزنامہ محاسب سید آفاق حسین‘ جنرل منیجر سید ظہیر حسین نقوی سمیت دیگر سٹاف نے حافظ عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کااظہار کیا ہے اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے۔ لواحقین کیساتھ اظہار ہمدردی کیاہے۔