ابیٹ آبادتازہ ترین

تحصیل حویلیاں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، ڈپٹی کمشنر

حویلیاں( نامہ نگار) حویلیاں شہر سمیت تحصیل کے دیگر علاقوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے،میڈیا،تاجر برادری اور سول سوسائٹی کو ساتھ لے کر اقدامات کریں گے،ادارے عوام کی خدمت اور حکومتی پالیسی کو نافذ کرنے کے پابند ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے صدر ایوان تجارت ہزارہ خورشیداعظم کی زیر قیادت ایوانِ تجارت حویلیاں اور پریس کلب حویلیاں کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں صدر پریس کلب حمادخان سیکرٹری جنرل خاکسار نثار احمد اسفندیار خان،تاجر راہنما¶ں سردار ناصر محمود،سید عابدحسین شاہ،عارف ماما،حنیف عباسی،خانویزخان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اجلاس میں شہری و تجارتی مسائل کے حل کے لیے مختلف امور زیرِ بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تاجر اورپریس کلب ممبران کو مسائل کے حل کے حواے سے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اہلیان حویلیاں کے تعاون سے مسائل کا حل اور قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے شہریوں کو ریلیف کی فراہمی، سرکاری اداروں میں سروسز کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں گےڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکی زیر صدارت اجلاس میں اہم امور زیر بحث آئے ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ریسکیو 1122 کے لیے اضافی ایمبولینسز کی فراہمی کی تجویز زیر غور آئی حویلیاں میں پارک کے قیام کے لیے ٹی ایم اے کو ہدایات جنرل بس اسٹینڈ کے لیے نئی جگہ کے تعین کےلیے امور زیر بحث آئے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لیے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات حویلیاں میں جلد کھلی کچہری کے انعقاد کی یقین دہانی۔ریڑھی بانوں کے لیے مخصوص زونز قائم کرنے کی ہدایت حیزکو(HESCO) کو لوڈشیڈنگ شیڈول پبلک کرنے کے احکامات صفائی و ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے لوکل گورنمنٹ، ٹی ایم اے اور دیگر اداروں کو ہدایات ٹرانسپورٹ کرایوں کی نگرانی اور ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف کارروائی کی ہدایت مارکیٹوں میں حلال فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے ممنوعہ اشیاءکی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کرنے کا حکم ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تاجروں اور صحافی برادری کے مثبت کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام محکمے باہمی تعاون کے ذریعے عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنائیں ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد عوامی فلاح و بہبود، صاف ستھرے ماحول اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

Related Articles

Back to top button