مظفرآباد

نیلم‘طویل عرصہ سے تعمیر شدہ پل خستہ خالی کا شکار، حادثات کا خطرہ

مظفرآباد (محاسب نیوز)آزاد کشمیر کے خوبصورت اور سیاحت کے حوالے سے مشہور ضلع وادی نیلم میں برسوں پہلے تعمیر کیے گئے متعدد پل اب خستہ حالی کا شکار ہو چکے ہیں۔ کئی مقامات پر یہ پل عوام کے لیے سہولت کے بجائے خطرے کی علامت بن چکے ہیں، مگر متعلقہ محکمے اور ذمہ داران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں تیس سے پچاس سال قبل نصب کیے گئے پل آج مکمل طور پر بوسیدہ ہو چکے ہیں۔ ان کی بجائے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نئے پل تعمیر کرنے کے بجائے، محکمہ جات نے پرانے ڈھانچوں پر لوہے کی چادریں اور شیڈز لگا کر نظام چلانے کی کوشش کی ہے، جو اب مزید خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے۔عوامی شکایات کے باوجود انتظامیہ کی عدم توجہی نے لوگوں میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ چانگن گاؤں کے مقام پر نصب پل کی حالت انتہائی خراب ہے۔ متعدد بار عوامِ علاقہ نے احتجاج اور ریکارڈکروائیں، لیکن تاحال کسی نے نوٹس نہیں لیا۔پل پر نصب لوہے کی چادروں میں جگہ جگہ سراخ پڑ چکے ہیں اور یہ اب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو چکا ہے۔ قریبی علاقوں خصوصاً کاندری کے مقام پر موجود پل کی حالت بھی کچھ مختلف نہیں، جہاں زنگ آلود شیڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کسی بڑے حادثے کا خطرہ ہر وقت منڈلا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button