مظفرآباد

تحریک لبیک کی یا اقصی لبیک ریلی پرامن تھی‘ مفتی وسیم رضا

میرپور (بیورو رپورٹ) سنی علما مشائخ کونسل کے چئیرمین ابو الفائز مفتی وسیم رضا نے کہا ہے کہ تحریک لبیک کی یا اقصی لبیک ریلی پرامن اور عالمی دنیا کی توجہ غزہ اور فلسطین کی جانب دلوانا تھی مگر پنجاب حکومت نے سانحہ مریدکے برپا کر بدترین دہشتگری کی ہے آج بھی درجنوں لوگ لاپتہ اور اموات ہوئی ہیں جن کا تاحال کچھ پتہ نہیں چلا نجانے ایسا کس کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا پھر مساجد اور مدراسمیں تالے لگاے گئے یہ صورتحال تشویشناک ہے اور علما اہلسنت کے دل دکھے،مذاکرات کا ڈھنڈورہ حکومت نے پیٹا مگر کوئی نام سامنے نہیں آیا کہ حکومت نے کون سے نام تھے اور کن سے مذاکرات ہوئے اس تمام معاملے پر ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پر جوڈیشل انکوائری کی جاے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا انھوں نے کہا ہم اہلسنت والجماعت پاکستان بنانے والی جماعت ہے سنی علما مشائخ جن کی تعداد پانچ ہزار تھی انھوں نے بنارس میں قیام پاکستان کی حمایت کی تھی انھوں نے کہا کہ سانحہ مرید کے انتہائی افسوسناک ہے کس سے علما و مشائخ کے دل دکھے ہیں اس کی وجہ سے عالمی سطح پر بڑی بدنامی ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ تحریک لبیک کا احتجاج پرامن تھا وہ لوگ مذاکرات کے خواہاں تھے اور ہر ممکن کوشش کی کہ مذاکرات ہوں حکومت مذاکرات کا ڈھنڈورہ پیٹتی رہی مگر کوئی بندہ نہیں آیا جو مذاکرات کرتا

Related Articles

Back to top button