مظفرآباد

پارٹی ٹکٹ نہ بھی دے‘ پھر بھی الیکشن جیت کر دکھاؤں گا، خواجہ طارق سعید

حویلی کہوٹہ (بیورو رپورٹ: راجہ محمود راٹھور) پیپلز پارٹی میری وراثتی جماعت ہے دو سال سے الیکشن میں جاری رکھی ہوئی ہے ائندہ انتخابات میں باقاعدہ امیدوار ہوں گا اج اعلان کر رہا ہوں موجودہ حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے جس سے عوام ایکشن کمیٹی بنی ایم ایل ایز کی حکومت نے عوامی حقوق کی بات نہیں کی وفاقی حکومت کے نمائندوں نے ریاستی عوام کے مطالبات کو جائز تسلیم کیا ان خیالات کا اظہار ممبر کشمیر کونسل اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مرکزی نائب صدر خواجہ طارق سعید نے حویلی کہوٹہ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا خاندان راجہ ممتاز حسین راٹھور سے قبل پیپلز پارٹی میں تھا اور میں فیصل ممتاز راٹھور سے قبل پارٹی میں تھا میں اور فیصل اٹھور بھائی ہیں الیکشن لڑنا میرا حق ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ممبر کشمیر کونسل پارٹی کے دیگر 16 ممبران کے ووٹ سے بنا فیصل راٹھور کا صرف ایک سترواں ووٹ تھا الیکشن ہر حال میں لڑوں گا پارٹی قیادت نے الیکشن کمپین کی ہدایت کی ہے اس مرتبہ حویلی کے اندر الیکشن مہم چلا کر الیکشن کا رخ بدل دوں گا میری انے سے حویلی کی سیاست میں بھونچال پیدا ہو گئی ہے سیاست میں کوئی بات حرف اخر نہیں ہوتی لیکن اس مرتبہ میں کشتیاں جلا کر الیکشن الیکشن میم چلا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ 13 ترمیم کے بعد ممبر کشمیر کونسل فنڈز کم ملے جو میں نے خورشید اباد تحصیل میں خرچ کیے ائندہ چند دنوں میں بڑے بڑے سرپرائز عوام کو دیکھنے کے لیے ملیں گے؟دعوی کرتا ہوں کہ الیکشن سے قبل بڑے بڑے سرپرائز عوام کو دیکھنے کے لیے ملیں گے

Related Articles

Back to top button