مظفرآباد

بھارت نے پھر حملہ کیا تو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی،چوہدری سعید

میرپور (بیورو رپورٹ) سابق وزیر حکومت آزاد جموں و کشمیر چودھری محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت کسی خام خیالی میں تھا اس لیے پاکستان کے خلاف اس نے رات کی تاریکی میں جب حملہ کیا تو پھر ہماری افواج نے ایسا جواب دیا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی بھارت کی اس بزدلانہ کاروائی کے بعد پاکستان نے جو جواب دیا اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا مورال بلند ہوا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک پاکستان وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سرکردگی میں مضبوط معاشی قوت بن کر سامنے آ رہا ہے پنجاب میں بدترین سیلاب کے باوجود بھی پنجاب حکومت نے کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا جنرل الیکشن میں مسلم لیگ ن بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرکے تعمیر و ترقی کا ایسا ہی ماحول کوہالہ اور منگلا کے اس طرف بھی بنائے گی، ان خیالات کا اظہار کا انھوں نے کشمیر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر مرکزی ممبر مجلس عاملہ سابق ایڈمنسٹرٹیڑ کارپویشن ساجد پہلوان،سٹی صدر فاروق چوہان،جنرل سیکرٹری مرزا عزیز الرحمن جرال،صدر نیو سٹی مرزا بشارت،اوورسیز یوتھ راہنما ملک اشتیاق اعوان،کونسلر چوہدری ناصر،اپوزیشن لیڈر کارپویشن چودھری رزاق، کونسلر عابد آرائیں، کونسلر انصر بشیر تاس،کے علاوہ لیگی کونسلرز، یوتھ،ایم ایس ایف کے علاوہ کارکنان بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ حکومت ایکشن کمیٹی کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو ضرور پورا کرے مگر حقائق بھی دیکھے ہم کسی قسم کے تعصب کے خلاف ہیں مگر حقائق دیکھنے چاہیں آزاد کشمیر کی آبادی محض ستائیس لاکھ ہے یہاں پر تین بورڈ ز کیسے چلیں گے پنجاب بلوچستان سمیت سندھ میں دیکھا جاے وہاں آبادی کتنی ہے اور کتنے بورڈز ہیں محض مطالبات ہی ماننے ہیں تو حشر ترقیاتی ادارہ جیسا ہو گا انھوں نے کہا کہ اشرافیہ کی تعریف ہونی چاہیے کہ کس کو کہا جاتا ہے، پھر ان کی مراعات دیکھنی چاہیے انھوں نے کہا کہ ہمیں آج منصوبہ بندی کرنی چاہیے وگرنہ آنے والے عرصے میں میرپور گھمبیر مسائل کا شکار ہو گا میرپور اور نیوسٹی میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں نیوسٹی کو مسائلستان بنایا جا رہا ہے علامہ اقبال روڈ میرپور، تھوتھال روڈ،میاں محمد روڈ،ایف ون روڈز کو منظور کروایا تھا مگر بدقسمتی سے سیاسی رقابت اور کم عقلی سے اس کو بھی مکمل نہیں کروایا گیا جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں انھوں نے کہا کہ شہر میں جو بھی سڑکیں اور گلیاں تعمیر کی گئی ہیں وہ انتہائی ناقص بنائی گئی کمیشن کا زور رہا ہے شہر کو مسائلستان بنایا گیا ہے ٹریفک کے بدترین ایشوز ہیں،میڈیکل کالج گیارہ سال سے زیر تعمیر ہے اور جس رفتار سے کام شروع ہے وہ مزید گیارہ سال میں مکمل نہیں ہو گا انھوں نے کہا کہ جو سکیمیں میں نے منظور کروائی تھیں اس کے علاوہ چار سال میں نااہل نمائندہ کام نہیں کروا سکا ڈی ایچ کیو،کے آئی سی میں حالت بدترین ہے وہ بتائیں کہ چار سال میں میرپور کیا لیکر آئے اب لوگوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا، یہاں تو حکومت سے زیادہ کام این جی اوز کر رہی ہیں اور یہاں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنا رہی ہیں منتخب نمائندے کو یہاں کے مسائل سے غرض ہی نہیں ہے جو کام ہو رہے ہیں وہ وفاق نے فنڈز دئیے ہیں انھوں نے کہا کہ لولہ لنگڑا بلدیاتی نظام یہاں کے مسائل حل نہیں کر سکتا،اس کو بااختیار بنانا ہو گا جنرل بس اسٹینڈ میرپور کارپوریشن کو کڑوڑوں روپے کی آمدن دے سکتا ہے مگر نااہلوں نے اس کو بھی تباہ کر رکھا ہے انھوں نے کہا کہ آیندہ جنرل الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے ن لیگ حکومت بنائیگی اور تعمیر وترقی کا عمل یہاں سے شروع ہو گا میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کو مضبوط معاشی قوت بنا دیا ہے بھارت کو جو سبق پاک فوج نے سکھایا وہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی ایم تھری موٹروے کے لیے وفاق سے بات چیت کرونگا اور کوشش کرونگا کہ مل جائیگا اس سے انڈسٹری کو فروغ ملے گا اس موقع پر کونسلرز کارپویشن حامدرؤف،عمران منیر،چودھری ارشد، چودھری ٹھیکیدار سلیم،حلقہ صدر امجد صدیق بھی موجود تھے،چودھری سعید نے کہا کہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم مکمل نہ ہونا ظلم ہے گریٹر سیوریج سسٹم سمیت بجلی کی اپ گریڈیشن میں بدترین غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس پر خاموش نہیں رہینگے بلکہ ہر فورم پر آواز بلند کرینگے چار سال میں جنہوں نے شہر کا بدترین استحصال کیا ان کو میرپور کے عوام ووٹ کی طاقت سے جواب دینگے۔

Related Articles

Back to top button