مظفرآباد

رانا قاسم نون کی زیر صدارت اجلاس، ایئر پورٹس کیلئے اقدامات پر اتفاق

ٍمظفرآباد(محاسب نیوز)وفاقی وزیر/ چیئر مین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر افئیرز رانا قاسم نون نے کشمیر کمیٹی کے 11 ویں اجلاس کی صدارت کی۔ ممبران کشمیر کمیٹی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سید جاوید علی نے ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی ممبران ملک ابرار، اسد عالم نیازی، فتح اللہ، سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان، جوائنٹ سیکریٹری منسٹری آف کشمیرافئیرز علی اکبر، ڈائریکٹر جنرل منسٹری آف فارن افئیرز بلال چوہدری، ممبر پی ٹی اے ڈاکٹر خاکوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ائرپورٹس صادق الرحمن، متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان و دیگر سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر افئیرز کے 10 ویں اجلاس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے اجلاس کو آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو قومی و بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں آزاد کشمیر میں سیاسی و معاشی استحکام، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے، گورنس کی بہتر ی، حکومت اور عوام کے درمیان اعتماد سازی، عوامی ضرورت کے پیش نظر ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی تینوں ڈویژن میں ایئرپورٹ کی فیزیبیلٹی سٹڈی اور مہاجرین مقیم پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button