برطانوی نشریاتی ادارے ان ڈیپنڈنٹ اردو وفد کا نظامت تعلقات عامہ کا دورہ

مظفرآباد (محاسب نیوز)پاکستان میں برطانوی نشریاتی ادارے انڈپینڈنٹ اُردو کے وفد کا نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کا دورہ۔ ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس سے ملاقات۔ انڈپنڈنٹ اُردو کے وفد میں سینئر منیجر ہارون الرشید، پراجیکٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر پلوشہ خان اورویڈیو جرنلسٹ فہد مظہر شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے محکمہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا جہاں انہیں آفیسران اطلاعات راجہ سہیل خان، خواجہ حنیف، راجہ عبدالباسط، خضر حیات اور ساجد نذیر نے محکمہ میں دستیاب جدید سہولیات، ڈیجیٹل میڈیا سیل، خبر نگاری، مانیٹرنگ اور پروڈکشن کے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ناظم تعلقات عامہ راجہ امجد حسین منہاس اور ناظم سوشل و ڈیجیٹل میڈیا محمد بشیر مرزا نے وفد کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر نہ صرف مقامی میڈیا کے ساتھ مربوط انداز میں کام کر رہا ہے بلکہ نوجوان نسل کو میڈیا کے شعبے میں تربیت دینے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انٹرن شپ پروگرامز کے ذریعے طلبہ کو عملی تجربہ فراہم کرنا محکمہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انڈپینڈنٹ اُردو ایک معتبر ادارہ ہے
 
				



