محلہ ساتھرہ‘ اے جی آفس لنک روڈ پر گٹر ابلنے لگا، عوام کو مشکلات

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)دارالحکومت مظفرآباد کے وارڈ نمبر 15محلہ ساتھرا لنک روڈ اے جی آفس پر سیوریج لائن بند گٹر ابل کر سڑک پر آگیا۔ سارا گندا پانی لوگوں کے گھروں اور اے جی آفس اور بلدیہ عظمی کے پرائمری میونسپل ماڈل سکول کو متاثر کر رہا ہے۔ بدبو گندا پانی شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے لگا۔ ڈینگی کی افزائش نسل بھی بڑھ گئی لوگ بری طرح متاثر ہونے لگے۔ اہل علاقہ کا شدید احتجاج متعدد بار بلدیہ عظمی کے ذمہ داران کی توجہ مبذول کروانے کے باوجود اس سیوریج لائن کو بحال کر کے گٹر سے نکلنے والا گندا پانی بند نہ کیا جا سکا۔ شہریون نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ اہل علاقہ محمد حفیظ، احسن عباسی، صداقت عباسی، راجہ نعی، راجہ نوید، خواجہ آصف و دیگر نے کہا کہ اس بند سیوریج لائن نے ہماری زندگی اجیرن بنا دی ہے اگر فی الفور اس کو بحال نہ کیا گیا تو پھر ساتھرہ روڈ بند کر کے احتجاج کریں گے۔




