مظفرآباد

پی پی حکومت ووٹر لسٹوں میں قادیانیوں کا الگ خانہ بنائے، حمزہ شفیق

کراچی(بیورورپورٹ) آزاد ریاست جموں وکشمیر کی پیپلز پارٹی کی نومنتخب قیادت بھٹو شھید کے حقیقی وارث کا ثبوت دیتے ہوے پہلا کام قادیانیوں کو ووٹر لسٹوں سے علحیدہ مذہب کا خانہ بنا کر شناخت کریں تاکہ ختم نبوت جو ہم سب کے ایمان کا حصہ ہے کوئی ڈاکہ نہ ڈال سکے ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظ ختم نبوت آزاد کشمیر کراچی کے نمائندہ خاص مولانا حمزہ شفیق نے نو منتخب وزیر اعظم و کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا محترم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد جموں و کشمیر کا نیا وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انکی قیادت میں آزاد کشمیر کی ترقی، امن اور عدل کو مزید فروغ دے۔اور ہم امید رکھتے ہیں کہ نئی قیادت ختمِ نبوت کے آئینی تحفظ کو ہمیشہ کی طرح مضبوطی سے قائم رکھے گی، اور قادیانیوں کے ووٹر لسٹیں علیحدہ علیحدہ کرکے مذہب کا خانہ بنائے گی تاکہ قادیانی لابی کی ہر قسم کی آئینی و فکری سازش ناکام ہے دعا ہے کہ آپ کا دورِ حکومت عوام کی فلاح، حقِ خودارادیت اور شفافیت کے لئے ثابت قدم رہے۔ہم دعا گو ہیں کہ آپ اس عہدے کو اللہ کی رضا اور عوام کی خدمت کے جذبے کے ساتھ نبھائیں گے

Related Articles

Back to top button