مظفرآباد

چناری‘معرکہ حق بنیان مرصوص فتح پاکستان کانفرنس کاانعقاد

چناری (تحصیل رپورٹر)آرمی پبلک سکول منڈل کے ٹاؤن ہال میں افواج پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ،،معرکہ حق بنیان مرصوص میں فتح پاکستان کانفرنس،، کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی سماجی مذہبی وکلاء تاجر طلباء تنظیموں کے زعماء بلدیاتی اداروں کے منتخب ممبران اساتذہ کرام ایکس سروس مین سوسائٹی کے علاوہ علاقہ کی اہم شخصیات سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد اور اعلیٰ فوجی آفیسران نے شرکت کی، کانفرنس کے مہمان خصوصی کمانڈنگ آفیسر لیپہ گارڈ برگیڈیئر عامر فرید خان نے قومی عالمی امور، تحریک آزادی کشمیر،افواج پاکستان کی دفاعی استعداد کار پیشہ ورانہ مہارت اور دشمن ملک بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے جواب میں فوجی حکمت عملی سوشل میڈیا سمیت مختلف حیلوں بہانوں سے سازشوں کے تدارک ملکی سرحدوں کے ساتھ ساتھ نظریاتی انتشار کے خلاف مربوط منصوبہ بندی اندرونی بیرونی چیلجز سے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نمٹنے کیلئے سیر حاصل لیکچر دیا اور معرکہ حق بنیان مرصوص میں وادء لیپہ کے عوام کی قومی سوچ وفکر اور مثالی تعاون کو واشگاف الفاظ میں سراہتے ہوئے مندوبین کو انکے بنیادی مسائل کے حل میں ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا اور بجلدھار منڈا کلی ایس کام سروس فور جی ٹیکنالوجی کی فراہمی پر سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے اعلیٰ حکام سیمثب بات چیت پر بریفننگ دی، کانفرس کے دوران سابق میڈیا ایڈوائزر امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر ممبر ضلع کونسل بشیر عالم اعوان چیئرمین یونین کونسل سیلمان مغل، حوالدار (ر) رفیع میر شمس الدین نے بھی اظہار خیال میں افواج پاکستان کو اپنا غیر مشروط تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا اور عوامی فلاح و بہبود کی تجاویز پیش کیں جبکہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں کسی بھی طرح کی بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے کیلئے بہادر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ انکا بازوئے شمشیر زن ثابت ہونے کا عزم کیا گیا تعمیر و ترقی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے نوجوانوں کی فکری نظریاتی تربیت تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی پر کمانڈنگ آفیسر برگیڈیئر عامر فرید خان اور انکے یونٹس کمانڈنگ آفیسران جوانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر نعرہ تکبیر اللہ اکبر نعرہ رسالت یا رسول اللہ پاکستان زندہ آباد کشمیر پائندہ آباد پاک فوج زندہ آباد ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کے جذباتی نعرے لگا کر پاکستان سے اجتماعی عقیدت کا مظاہرہ کیا گیا،کانفرس کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا

Related Articles

Back to top button