مظفرآباد

سردارمبارک حیدر کی ملاقات،لوہار گلی سڑک مظفرآباد میں آمدورفت کیلئے ناگزیر‘مسئلہ حل کرینگے‘فیصل ممتاز

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے نائب صدر امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 3سردارمبارک حیدر نے گزشتہ روز وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے پیپلزپارٹی کے سینئر کارکنان کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر سردار مبارک حیدر نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ لوہار گلی کے مقام سے سڑک کی بندش دارالحکومت مظفرآباد کیلئے بالخصوص اور مظفرآباد کی عوام کیلئے بالعموم ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے حلقہ 3کا نصف حصہ اس لوہار گلی کی دوسری جانب ہے جب بارش ہوتی ہے تو یہ سڑک بند ہوتی ہے جس سے حلقہ نمبر 3دوحصوں میں تقسیم ہوتاہے مریض، طلباء،سرکاری ملازمین سب کو دقت و پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے قبل لوہار گلی کے مقام پر کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں اب بھی ہر گزرنے والے کو لوہار گلی سے جان کا خطرہ رہتا ہے وزیراعظم نے وفد کی معروضات کو غور سے سنتے ہوئے کہا کہ آج آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے پیپلزپارٹی عوامی پارٹی ہے اور پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی رائے کا احترام کرے گی وزیراعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلہ پر پوری سنجیدگی اور ہمدردی کے ساتھ عمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس میں شک بھی نہیں کہ لوہار گلی سڑک ہی کاروباری طبقہ اور مظفرآباد شہر اور دیگر لوگوں کیلئے ناگزیر ہے اس لیے حکومت اس مسئلہ کو عوامی منشاء اور رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے حل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔

Related Articles

Back to top button