مظفرآباد

پاکستان سے وابستگی، دفاع، استحکام، سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،فاروق حیدر

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ وابستگی اور اس کے دفاع استحکام اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا آزادکشمیر کے لوگوں کو پاکستانی عوام سے دورکرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے اڑہائی سال کے بدبو دار ایم ایل ایز کے نظام نے سیاست نظریات اور معاشرتی اقدارکو شدید نقصان پہنچایا جس کی انشائاللہ تلافی کرینگے عدلیہ کے شکرگزار ہیں جس نے تھرڈ پارٹی ایکٹ بحال کیا جب تک حقدار کو حق نہیں ملے گا معاشرے میں سکون نہیں ہوسکتا مسلم لیگ ن کا 2021 میں مینڈیٹ نا چرایا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی منتخب نمائندوں کے سر پر اگر کسی اور کو حکومت نے بٹھانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت مزاحمت کرینگے ہم کسی کی مخالفت نہیں کرنا چاہتے ہم اپنا منشور لیکر عوام کے پاس جائیں گے ہماری کارکردگی کے عوام گواہ ہیں امید ہے کہ جلد چیف الیکشن کمشنر کی تقرری ہوجائیگ اور انتخابی عمل کا آغاز ہوگا ایکشن کمیٹی کا احتجاج ایم ایل ایز کی حکومت اور گزشتہ چار سالوں سے ہونیوالی ناانصافیوں کے خلاف تھا مسلم لیگ ن انشائاللہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2026 کے الیکشن میں بھاری اکثریت حاصل کرکہ حکومت بناے گی ہم میں کوئی اختلاف نہیں شاہ صاحب کا نام میں نے بطور اپوزیشن لیڈر پیش کیا میں شاہ صاحب طارق صاحب منہاس صاحب ڈاکٹر نجیب نقی افتخار گیلانی ملکر پورے آزادکشمیر کے اندر جماعت کی مظبوطی استحکام اور کامیابی کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کررہے ہیں اس میں ہمیں مرکزی قیادت کی جانب سے رانا ثنائاللہ اور وزیر امور کشمیر امیر مقام بھی شریک ہیں جو کمیٹی بنائی گئی ہے اس نے اپنا کام شروع کردیا ہے کارکنان نوازشریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں سردار شاہنواز اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت نوازشریف وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور مریم نواز کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے

Related Articles

Back to top button