مظفرآباد

حلقہ کوٹلہ ولچھراٹ کے بیشتر تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)حلقہ کوٹلہ و لچھراٹ کے بہیشتر سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی ایک ایک ٹیچر پچاس سے زائد بچوں کو پڑھانے پر مجبور ہیں تعداد کم اساتذہ زیادہ اور کسی ادارے میں سٹاف کم تعداد زیادہ جس کے باعث بچوں کا مستقبل تباہ ہونے لگا رپورٹ کے مطابق ضلع مظفرآباد کے حلقہ ایک کوٹلہ اور حلقہ دو لچھراٹ میں متعدد ایسے ادارے میں جس میں طلبا کی تعداد دو سے اور پڑھانے والے صرف چار سے پانچ ٹیچر جبکہ کسی تعلیمی ادارے میں تعداد ایک سو ٹیچر دس کے قریب ہوں گے حکومت ایسی پالیسی ترتیب دیکر کم سٹاف والے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کو پورا کرے تاکہ اساتذہ کرام اپنے متعلقہ ادارے کا بہترین رزلٹ دے سکیں کئی علاقوں میں سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت زار اس قدر ہے کہ بچے بڑی مشکلات سے کھلے عام بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں محکمہ تعلیم کو تعلیمی اداروں کی عمارتوں اور اس میں سٹاف کی کمی کو ترجیح بنیادوں پر پورا کرنا ہو گی عوام نے مطالبہ کیا ہے حکومت میں بیٹھے پالیسی میکر ایسی پالیسی ترتیب دیں قریب ترین کے ٹیچر کو مقامی ادارے میں ہی تعینات کریں اس وقت بے شمار تعلیمی اداروں میں تعینات سٹاف مظفرآباد اور اس کے ارد گرد علاقوں کا ہے جس کا ادارے میں بروقت پہنچنا بھی ناممکن ہے سیاسی بنیادوں پر کیے جانے والے تبادلوں کو منسوخ کرتے ہوئے اساتذہ کو قریب ترین اسٹیشن پر تعینات کر کے ان سے اچھا رزلٹ لیا جائے جتنا اچھا رزلٹ مقامی معلم دے سکتا ہے اتنا دور کا ہیڈ ماسٹر کسی صورت نہیں دے سکتا جس کے لیے ادارے میں آنے جانے کے لیے مشکلات ہوں وہ کیسے پڑھا سکے گا مظفرآباد کے ایوانوں میں بیٹھے بیوروکریٹ اور حکومتی شخصیات کو زمینی حقائق کا کیا علم کہ ایک مظفرآباد کے رہائشی اساتذہ کو حلقہ دو کے اس کونے اور حقلہ ایک کے دور دراز سکول میں پہنچنا کتنا مشکل ہے جس کے باعث تعلیمی اداروں کے اندر تعلیم کا برا حال ہے اگر اداروں کے اندر سے سیاسی مداخلت کے خاتمے کے ساتھ ہی قریب ترین اسٹیشن کے اساتذہ کو مقامی جگہ پر تعینات کرکے اس سے کام لیا جائے تو تعلیمی اداروں کی کارکردگی سو فیصد بہتر ہو سکتی ہے،،

Related Articles

Back to top button