مظفرآباد

وزیر صحت کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری،ہسپتالوں کے بڑے مسائل

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)وزیر صحت کی وزرات پہلی بار ضلع مظفرآباد میں ملنے پر وزیر صحت سید بازل علی نقوی کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد محکمہ صحت کو فعال کرنے میں کیا کردار ادا کر سکتے ہیں اس وقت آزاد کشمیر کے اندر کئی بیسک ہیلتھ یونٹ برائے نام ہیں جس میں نہ عملہ حاضر ہوتا ہے اور نہ ہی ادویات ہیں ہسپتالوں کے اندر تو بڑے پیمانے پر ادویات سٹاف جانے والے مریضوں کو دستیاب ہوتا ہے لیکن بیسک ہیلتھ یونٹ اور فرسٹ ایڈ کو فعال کرکے عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنا وزیر صحت سید بازل علی نقوی کے لیے بھی بڑا چیلنج ہے جس کی بہتری کے لیے وہ ہمہ وقت کوشاں ہیں عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی جانب سے اہم کارنامہ ہوتا ہے کوٹلہ و لچھراٹ کے طبی مراکز کو فعال کرکے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل محکمہ صحت کی وزرات مظفرآباد سے باہر کے حلقوں کے وزراء کو دی جاتی تھی فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں بننے والی حکومت میں محکمہ صحت کا قلمدان سید بازل علی نقوی کو ملا جس کے بعد وہ محکمہ صحت کے اندر اصلاحات لانے کے لیے سرگرم ہیں یہ ان کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہیں اکثر طبی مراکز میں سٹاف کی غیر حاضری اور ادویات نہ ملنے کی شکایات رہتی ہیں کس حد تک وہ اس کمی کو پورا کرتے ہوئے دیہی علاقہ جات میں قائم بی ایچ یو اور فرسٹ ایڈ سنٹرز پر وہ سٹاف اور ادویات فراہم کر سکیں گے صحت کی بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر ملنا ہر ایک شخص کی پہلی خواہش ہوتی ہے لیکن محکمہ صحت کے نظام میں بڑی خرابیاں ہیں جن کو دور کرنے میں وقت لگے لگا دیہی علاقہ جات میں قائم چھوٹے بڑے طبی مراکز کو مکمل فعال کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ لوگ مقامی ہیلتھ سنٹر سے بروقت مستفید ہو سکیں،،

Related Articles

Back to top button