مظفرآباد
آزادپتن روڈ پرالمناک حادثہ،14مسافر دریا میں بہہ گئے

سدھنوتی (نمائندہ محاسب) ہجیرہ سے راولپنڈی جانیوالی مسافر وین کو حادثہ‘ حادثہ میں چودہ افراد لاپتہ ہیں تلاش جاری ہے۔ڈی۔سی راولاکوٹ کے مطابق حادثہ کہوٹہ آذاد پتن روڈ پر پانہ پل کے قریب پیش آیا‘چار افراد کو ذحمی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔چودہ افراد گاڑی سمیت دریا میں ڈوب گئے ہیں۔ریسکیو 1122 کہوٹہ / سدہنوتی اور راولاکوٹ موقع کیطرف روانہ ہوگئے ہیں۔ریسکیو 1122 راولاکوٹ / واٹر منیجمنٹ راولاکوٹ سمیت پلندری اور کہوٹہ سے ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ امدادی کارروائی شروع کردی ہیں۔




