مظفرآباد

مڈ لینڈ ہسپتال غریب مریضوں کیلئے امید کی کرن،علاج کی مفت سہولیات جاری

مظفرآباد(محاسب نیوز)مڈلینڈ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک بار پھر غریب اور نادار مریضوں کے لیے امید کی کرن بن کر اپنی مثالی طبی خدمات کا بول بالا کر دیا۔ ادارے میں گزشتہ سے پیوستہ روز عارضہ دل کے آٹھ مستحق مریضوں کی کامیاب انجیوگرافی کی گئی، جو مالی مشکلات کے باعث مہنگے نجی اسپتالوں میں علاج کروانے سے قاصر تھے۔یہ اہم اور حساس طبی عمل معروف انٹرنیشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نعیم اور ڈاکٹر نئیر کی زیرِ نگرانی ان کی ماہر میڈیکل ٹیم نے نہایت مہارت سے انجام دیا۔ تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔اس موقع پر سیاسی سماجی شخصیات اور مقامی عمائدین آزاد امیدوار حلقہ لچھراٹ ندیم عالم اعوان،اعجاز خان مغل و دیگر نے کہا ہے کہ ادارہ شروع دن سے ہی اس مشن پر کاربند ہے کہ معیاری علاج ہر شخص کو میسر ہو، چاہے اس کی مالی حیثیت کچھ بھی ہو۔ دل جیسے موذی مرض میں مبتلا مستحق افراد کے لیے یہ سہولت کسی نعمت سے کم نہیں۔انہوں نے مڈلینڈ ڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ادارے کے مشن میں تعاون کریں تاکہ مستقبل میں بھی ایسے قیمتی انسانی جانیں بچانے کے سلسلے کو جاری رکھا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button