مظفرآباد

شوکت جاوید میر کا آبائی علاقہ لیپہ آمد پر فقید المثال والہانہ استقبال

وادی لیپہ (بیورو رپورٹ)ترجمان وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر شوکت جاوید میر کا لیپہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ،ان کی آمد پر ممبر ضلع کونسل لیپہ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی وادی لیپہ کے کارکنان نے شاندار، والہانہاور پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پارٹی پرچم تھام رکھے تھے اور نعرہ بازی کے ذریعے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔استقبالیہ موقع پر کارکنان نے شوکت جاوید میر کی ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے پر تعیناتی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ وادی لیپہ کے عوام کے لیے بھی ایک اعزاز قرار دیا۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ شوکت جاوید میر ایک متحرک، عوام دوست اور نظریاتی رہنما ہیں جن کی قیادت میں وادی لیپہ میں پاکستان پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہو گی۔کارکنان نے اس امید کا اظہار کیا کہ شوکت جاوید میر عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کے لیے مواقع کی فراہمی، بنیادی سہولیات کی بہتری اور خطے کی مجموعی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

Back to top button