طویل خشک سالی کے بعد آزادکشمیر میں پہاڑوں پر برفباری، بارش سے موسم سرد

پٹہکہ(جاوید عباسی سے)طویل خشک کے بعد باراں رحمت کا نزول موسم خوش گوار ہو گیا آزاد کشمیر بھر میں آلودہ فضا ختم عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا پچھلے دو تین ماہ سے بارشیں نہ ہونے سے فضائی آلودگی میں طوفان اضافہ اوپر سے مختلف جنگلوں میں لگی آگ کے باعث ہر طرف دھواں چھایا ہوا تھا بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ برف باری بھی ہوئی بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہیگا طویل خشک سالی کے بعد ہونے والی بارش سے انسان حیوان چرند پرند نے سکھ کا سانس لیا عوام نے باران رحمت کے نزول کے لیے دعائیں بھی مانگی تھیں اللہ نے اپنی رحمت کا نزول کرکے موسم کو تازگی بخش دی تفصیلات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد ہفتے کی رات بارش کا نزول ہوتے ہی عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے طویل خشک سالی اور فضا آلودہ ہونے سے بیماریوں بھی پھوٹ پڑی تھیں مختلف جنگلوں میں لگنے والی آگ سے فضا بدترین آلودہ ہو چکی تھی جس سے زندہ رہنا مشکل ہو گیا تھا اللہ کی رحمت کے ساتھ ہی عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا بارش ہوتے ہی موسم میں ایک دم تازگی اگئئ بالائی علاقوں میں بارش کے ساتھ برف باری بھی ہوئی جس سے عوام نے خوب انجوائے بھی کیا باران رحمت ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں چھائی دھند کا خاتمہ ہو گیا بارش کا سلسلہ آج شام تک جاری رہیگا باران رحمت کا نزول ہونے پر عوام نے اللہ کا شکر ادا کیا،،




