مظفرآباد

سہیلی سرکار سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 13جنوری بروز منگل ہو گا

مظفرآباد(خبرنگار خصوصی)آزادکشمیر کے معروف روحانی پیشوا حضرت سائیں سخی سہیلی سرکار کے 126ویں 9روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز 13جنوری بروز منگل ہو گا۔ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام عرس مبارک کی تقریبات کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عرس مبارک کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور مہمان خصوصی شرکت کریں گے وزیر اوقاف رفیق نیئر، سیکرٹری اوقاف خالد محمود مرز ا کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر خواجہ اقبال وار، مینجر چوہدری یوسف عرس مبارک کی تقریبات کے دوران زائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے خود نگرانی کریں گے عملہ اوقاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں ضلعی انتظامیہ محکمہ پولیس سیکیورٹی کے ادارے سیکیورٹی نظام کے فرائض انجام دیں گے عرس مبارک کے دوران محفل سماع، مچ قوالی کی صدارت سجادہ نشین ڈنگہ کوٹ شریف و صدر مچ صاحبزادہ یاسین اعوان عرف تولو باوا کریں گے۔ علماء کرام مسجد میں درس وتدریس دیں گے محفل نعت و درورد شریف کی محافل ہوں گے پاکستان سمیت آزادکشمیر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین دربار پر حاضری دیں گے۔

Related Articles

Back to top button