مظفرآباد

ملک میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ اجتماعی قومی ترقی کا راز ہے‘شوکت جاوید میر

مظفرآباد(محاسب نیوز)ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے کہا کہ فرسودہ تعلیمی اور طبقاتی کشمکش کا خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان و آزاد کشمیر میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ اجتماعی قومی ترقی کا راز ہے کریکٹر ایجوکیشن نے علم کے ساتھ تحقیق کی نئی منزلوں کا تعین کر دیا ہے جو آنے والی نسلوں کے تابناک علمی مستقبل کا محفوظ راستہ ہے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں آزاد خطہ کو ایجوکیشنل سٹیٹ بنانے کیلئے کثیر المقاصد بندی کی جا رہی ہے تعلیمی پیکچ پسماندہ اور شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کی ضمانت ہو گا ان دینی مدارس اور تعلیمی اداروں میں سیرت النبی پوری امت کا کامل عقیدہ ہے جس کیلئے دینی مدارس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں گورنمنٹ علی اکبر اعوان ہائی اسکول میں کیریکٹر ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام طلبا و طالبات کی تربیتی ورکشاپ اور مدرسہ اشاعت قرآن شاہناڑہ محلہ کی جامع مسجد میں وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات کے دوران تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ علم کی روشنی تحقیق کی جستجو نے انسانی صلاحیتوں کا ایسا نکھارا کہ اس نے چاند پر بستیاں آباد کرنے میں کامیاب ہو گیا علم کاحصول ہر مرد اور عورت پر فرض کر دیا گیا قرآن کریم مکمل ضابطہ حیات ہے اور انکا فرمان عالیشان ہے کہ مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہم خوش بخت لوگ ہیں جنہیں رب العالمین نے رحمت العالمین کی امت میں پیدا کر کے احسان عظیم بھی کیا اور اپنی نعمتوں سے مالا مال کر دیا شوکت جاوید میر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کو ملنے والی عظیم الشان فتح بھی اسلامی تعلیمات اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج ہے بھارت کے خلاف پاکستانی کشمیری عوام نے متحد ہو کر قوم ہونے کا عملی مظاہرہ کیا اور ہجوم بے کراں ہونے کی طعنہ زنی کو کھرچ کر رکھ دیا بھارت دوبارہ جارحیت مسلط کرنے کی حماقتوں کی مشقوں میں مگن ہے پہلے چھ رافیل طیارے پاکستانی شاہینوں نے دن کے اجالے میں خاک کا ڈھیر بنا دیئے اور اندر گھس کر اسکی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا بجلی کا نظام نکارہ کیا جب کے بھارت نے چھ سات مئی کی درمیانی شب اندھیرے میں حملہ کر کے مساجد اور دینی مدارس کو نشانہ بنایا جس میں نہتے شہری شھید کئے گئے کریکٹر ایجوکیشن کے ذریعے کوالٹی اف ایجوکیشن کیلئے محمود خان کی انتھک محنت و کوشش اور اسلامی تعلیمات کی تراویح میں مولینا قاری عبد المالک توحیدی سمیت تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام مشائخ عظام مذہبی اسکالرز اساتذہ کا کلیدی کردار تاریخ کا درخشندہ باب ہے

Related Articles

Back to top button